کراچی میں مویشی منڈی پر ڈاکوؤں کا دھاوا 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

فائرنگ کے تبادلے میں گارڈ زخمی اور قربانی کا ایک جانور ہلاک ہو گیا


Staff Reporter July 23, 2020
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پوری منڈی کو 10 سے 15 منٹ تک یرغمال بناکر رکھا۔ فوٹو، اسٹاف

سرجانی ٹاون کے علاقے بروہی گوٹھ سیکٹر 9 میں مویشی منڈی پر 8 سے 10 ملزمان نے دھاوا بول کر جانور کے بیوپاریوں اور خریداروں کو یرغمال بناکر 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

اس دوران سیکیورٹی گارڈوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے مین ایک سیکیورٹی گارڈ معمول زخمی ہوگیا جبکہ گولی لگنے سے گائے ہلاک ہوگئی اور ملزمان موقعے سے فرار ہوگئے۔

ترجمان کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان کی تعداد 6 سے 7 تھی ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے ملزمان نے پوری منڈی کو 10 سے 15 منٹ تک یرغمال بناکر رکھا اور فائرنگ کرتے رہے جس سے منڈی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان نے لوٹ مار کرنے بعد بھی فائرنگ کی جس سے قربانی کا جانور ہلاک اور ایک سیکیورٹی گارڈ محمد علی معمولی زخمی ہوا۔ لوٹ مار کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اور پولیس واقعے کے 20 منٹ بعد جائے واردات پر پہنچی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔