جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹرسیمی جمالی کینسر میں مبتلا

پوری زندگی عوام کی خدمت کی ہے، امید ہے اللہ تعالیٰ جلد صحتیابی دے گا، ڈاکٹر سیمی جمالی


Staff Reporter July 23, 2020
پوری زندگی عوام کی خدمت کی ہے، امید ہے اللہ تعالیٰ جلد صحتیابی دے گا، ڈاکٹر سیمی جمالی . فوٹو : فائل

MADRID: کراچی کے سب سے بڑے سرکاری جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔

ڈاکٹر سیمیں جمالی کراچی کے سب سے بڑے سرکاری جناح اسپتال میں بطور ایگزیکٹوو ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں، ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ان میں کولون (بڑی آنت) کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اسوقت کینسر کے دوسرے اسٹیج پر ہیں، نجی اسپتال میں ڈاکٹر انعام کی زیر نگرانی ایک سرجری بھی ہو چکی ہے، کل 12 کیمو تھیراپی کے سیشن ہوں گے جن میں سے دو کیموتھیراپی ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ سرجری کے بعد دوبارہ اسپتال کے فرائض سنبھال لیے ہیں اور علاج بھی جاری ہے، پوری زندگی عوام کی خدمت کی ہے، امید ہے اللہ تعالیٰ جلد صحتیابی دے گا، پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔