ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں حکومت مخالف تحریک کا فارمولا طے

ایوانوں میں مہم،پھر احتجاجی تحریک،آخر میں اسمبلیوں سے استعفے دیے جاسکتے ہیں،ذرائع


افضال طالب July 23, 2020
ایوانوں میں مہم،پھر احتجاجی تحریک،آخر میں اسمبلیوں سے استعفے دیے جاسکتے ہیں،ذرائع فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کے درمیان حکومت کے خلاف مشترکہ جہدوجہد کرنے کے حوالے سے فارمولا طے پاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹواور شہبازشریف نے اتفاق کیاہے کہ حکومت ہٹاؤتحریک 3مرحلوں میں چلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی میزبانی میں ہوگی جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لیے مشاورت ہوگی۔

پہلے مرحلے میں نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرایوانوں سمیت ہرجگہ بھرپورمہم چلائی جائے گی۔اسمبلیوں اورعوامی حلقوں میں نیب اور حکومت ناکامیوں سے آگاہ کیاجائیگا۔نیب کو ختم کرنے ، 18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایوا رڈ کاایوانوں میں بھر پور تحفظ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |