کورونا وبا کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان

4 ماہ کے دوران سی اے اے کو ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں 28 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے


طالب فریدی July 23, 2020
کورونا وبا سے قبل یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی تھیں فوٹو: فائل

کورونا وبا کے دوران عالمی فضائی آپریشن کی کمی کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اب تک 30 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عالمی فضائی آپریشن کی بندش اور کمی کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ سی اے اے کو 4 ماہ کے دوران 15 جولائی تک ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں 28 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جب کہ مجموعی طور پر ادارے کا خسارہ 30 ارب 50کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ سی اے اے کو عالمی پروازوں کی مکمل بحالی تک ہر ہفتے مزید ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

سینیئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملک کی ہوا بازی کی صنعت بھی متاثر ہے، یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی تھیں جو اب صرف 22 سے 25 فیصد رہ گئی ہیں جبکہ اوور فلائنگ کم ہو نے سے فی فلائٹ پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں