بھارتی جاسوس سمیت جتنے این آر او عمران خان نے دیے کسی نے نہیں دیے بلاول

سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک July 23, 2020
کلبھوشن اور احسان اللہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے این آر او عمران خان نے دیے تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے نہیں دیے اور تازہ ترین این آر او کلبھوشن کو دیا گیا۔

کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آئے تو کہا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا، جتنے این آر او عمران خان نے دیے تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے نہیں دیے، جہانگیر ترین، بی آر ٹی ، مالم جبہ ، بلین ٹری، چینی چوری پر این آراو دیا گیا،احسان اللہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا، احسان اللہ احسان کی رہائی کا جواب آج تک ایوان میں نہیں دیا گیا، وزیراعظم نے دہشت گردوں کی کبھی مخالفت نہیں کی، جن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں کو شہید کیا ان پر بات تک نہیں کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو پائلٹ پاکستان پر حملہ کرنے آیا اس کو چائے پلا دی اور واپس چھوڑ دیا، تازہ ترین این آر او کلبھوشن کو دیا گیا، سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیاجارہا ہے، نیب کا ادارہ غیر آئینی بن چکا ہے، ہمیں نئے احتساب ادارے کی طرف جانا ہوگا جو سب کا احتساب کرے گی، ایک نیا احتساب ادارہ بنائیں جو حکومت اور اپوزیشن دونوں کا احتساب کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |