اب کسی آمر کے غیر قانونی اقدام کو ریاستی ادارے تحفظ نہیں دیں گے چیف جسٹس

3 نومبر کی ایمرجنسی اور این آر او کے حوالے سے جو فیصلہ دیا اس فیصلے جمہوریت کو استحکام ملا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 11, 2013
آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا،چیف جسٹس فوٹو:فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ امیدہے سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی قیادت میں انسانی حقوق کے لئے کام کرتی رہے گی اوراب کسی آمر کے غیر قانونی اقدام کو ریاستی ادارے تحفظ نہیں دیں گے۔

سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام ججز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے انصاف کی فراہمی کے لئے ساتھ دیا۔ آج کی سپریم کورٹ کرپشن کے خاتمے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہے جو تمام ججز کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے میرے پاس ساتھی ججز کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدلیہ بحالی میں صرف ججز کی نہیں وکلا کی بھی انتھک محنت شامل ہے، تمام ججز، وکلا، طلبا، سیاسی ورکرز نے عدلیہ کی آزادی کےلیے جدوجہد کی جب کہ عدلیہ بحالی تحریک میں میڈیا کا کردار لازوال ہے، اپنے اہل خانہ کا بھی شکرگزارہوں کہ انہوں نے مسلسل میری ہمت بڑھائی اورمیرا ساتھ دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت نے سیکڑوں کیسز میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا۔ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ ہمیں بطور جمہوری ریاست قائد اعظم کے دیئےاصولوں پر چلنا چاہیے۔ آج کی سپریم کورٹ شفافیت ، احتساب کے لیے کام کر رہی ہے، اب ممکن نہیں کہ کوئی تعلیمی اسناد اور اثاثوں کے بارے میں جھوٹ بولے۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی اور این آر او کے حوالے سے جو فیصلہ دیا تھا۔ اس فیصلے جمہوریت کو استحکام ملا تھا۔ سیاست میں فوجی مداخلت روکنے کے لئے 31 جولائی کا فیصلہ دیا، اب کسی آمر کے غیر قانونی اقدام کو ریاستی ادارے تحفظ نہیں دیں گے۔

اس سے قبل نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افتخار محمد چوہدری نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے سخت محنت کی ان کے دور میں بنیادی انسانی حقوق پر زور دیا گیا، چیف جسٹس نے قانون کی حکمرانی،عوام میں جمہوریت کی آگاہی کے لئے عوامی امنگوں کے مطابق کام کیا اور ان کے ہی دور میں اربوں کی کرپشن کا ازخودنوٹس لیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |