بھارت میں ماسک نہ پہننے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا بڑا شہر بن گیا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2020
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا بڑا شہر بن گیا ہے، فوٹو : فائل

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں شہریوں کے لیے ماسک پہننے کی پابندی لازمی قرار دیدی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر دو سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں کابینہ نے ریاست کے لیے متعدی وبائی بل کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس قانون کے تحت ماسک پہننا ہر شہری کے لیے ضروری ہوگا اور خلاف ورزی پر دو سال قید یا ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکیں گی۔

جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلٰی ہیمنت سورین نے متعدی وبائی بل کی منظوری سے آگاہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں، یہ ایک سخت فیصلہ ہے لیکن عوام کی جانوں کی حفاظت کے لیے کڑوے گھونٹ بھی پینا پڑتے ہیں۔ جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے سیکریٹریٹ کو بھی تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے جب کہ ریاست جھارکھنڈ میں سابق اسپیکر، سابق وزیر اور موجودہ اراکین اسمبلی سمیت 6 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 60 سے زیادہ افراد کی ہلاکت بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |