سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

ایک تولہ سونا مزید 2300 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 117300روپے ہوگئی ہے


Ehtisham Mufti July 23, 2020
ایک تولہ سونا مزید 2300 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 117300روپے ہوگئی ہے

خالص سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث جمعرات کو سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں جس سے فی تولہ قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کے اضافے سے 1882 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ اور فی سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300روپے اور 1972 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی 24 قیراط کے حامل تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 117300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 100566روپے ہوگئی ہے۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ 24قیراط چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1350روپے ہوگئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 15روپے 70پیسے بڑھکر1157روپے 40پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |