بدبخت بیٹے نے دوست سے بات کرنے سے ٹوکنے پر ماں کو گولی مار دی

ماں نے رات گئے تک دوستوں سے بات کرنے اور دیر تک باہر رہنے سے منع کیا تھا

ماں نے رات گئے تک دوستوں سے بات کرنے سے منع کیا تھا، فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں 20 سالہ سفاک بیٹے نے دوستوں سے بات کرنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر اپنی ماں پر گولی چلادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ میں 20 سالہ بیٹے انگت یادیو گھر کے باہر اپنے دوستوں سے باتوں میں مشغول تھا جب کہ اس کی ماں بار بار کھانا کھانے اور گھر آکر سو جانے کے لیے پکارتی رہی۔


بیٹا جھنجھلاتا ہوا گھر میں داخل ہوا تو ماں نے غصے میں کہا کہ رات گئے تک دوستوں سے باتیں کرتے رہنا اچھی بات نہیں جلدی گھر آکر سویا کرو تاکہ صبح کام پر جانے میں آسانی ہو۔

ماں کی ڈانٹ پر بیٹا مشتعل ہوگیا اور اپنی پستول سے ماں کے سر پر نہایت قریب سے گولی ماردی، 55 سالہ منجو دیوی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی طبیعت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے یادیو کو حراست میں لے لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ماں کے بچنے کی امید کم ہے تاہم ابھی اقدام قتل کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
Load Next Story