زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے

ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا


Business Reporter July 23, 2020
ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا (فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 4 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ حد 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 12 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں