اوپن مارکیٹ میں ڈالر 168 روپے کا ہوگیا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 167 روپے 73 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان سے دوچار رہی۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 167 روپے 73 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک نرخ 1 پیسے گھٹ کر 167 روپے 62 پیسے پر بند ہوئے۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے کے ساتھ 168 روپے پر بند ہوئی۔