وزیراعظم کا ‏فروغ نسیم کو ایک بار پھر وزیرقانون بنانے کا فیصلہ

بیرسٹر فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسی کیس میں حکومت کی وکالت کیلئے استعفی دیا تھا


ویب ڈیسک July 23, 2020
فروغ نسیم کی بطور وزیر قانون حلف برداری کی تقریب صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وزیرقانون بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وزیرقانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں تقریب ہوگی اور فروغ نسیم کل بطور وزیرقانون حلف اٹھائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیا تھا اور انہوں نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |