نیوزی لینڈ کرکٹرزنے کورونا کی پرواہ کیے بغیر بھارتی لیگ کیلئے دستیابی ظاہر کردی

کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا


Muhammad Yousuf Anjum July 24, 2020
کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا فوٹوفائل

نیوزی لینڈ کرکٹرز نے کورونا وائرس کی ہولناکیوں کی پرواہ کے بغیر کروڑوں ڈالرز کی خاطر بھارتی کرکٹ لیگ کے لیےدسیتابی ظاہر کردی۔

ان میں کپتان کین ویلم سن،لوکی فرگوسن،جیمزنیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلینگھمن شامل ہیں۔ ان 6 کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی دینے کی درخواست کی تھی، جو قبول کرتے ہوئے بورڈ حکام نے واضح کیاہے کہ این او سی جاری کردیئےجائیں گے۔

بورڈ لیگ کے وقت کورونا صورت حال کے حوالےسے انہیں آگاہی دے گا۔ تاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |