قومی اسمبلی میں قائد حزب خورشید شاہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متفقہ چیرمین منتخب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیرمین کے لئے محمود بشیر ورک نے خورشید شاہ کو نامزد کیا جس کی تمام ارکان نے حمایت کی


ویب ڈیسک December 11, 2013
کوشش ہوگی کمیٹی کو غیرجانبدارانہ طریقے سے چلاتے ہوئے اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے،خورشید شاہ ، فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب خورشید شاہ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متفقہ چیرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کے لئے محمود بشیر ورک نے خورشید شاہ کو نامزد کیا جس کی تمام ارکان نے حمایت کی۔ اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی، ان کی کوشش ہوگی کہ کمیٹی کو غیرجانبدارانہ طریقے سے چلاتے ہوئے ملکی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان 2007 میں طے پانے والے ''میثاق جمہوریت'' کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو دی جائے گی، اسی کے تحت پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پی اے سی کی سربراہی چوہدری نثار علی خان کو سونپی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں