سعودی حکومت کا اردو میں خطبۂ حج نشر کرنے کا فیصلہ

رواں برس پانچ کے بجائے دس زبانوں میں خطبۂ حج نشر کیا جائے گا، شیخ عبدالرحمن السدیس


ویب ڈیسک July 25, 2020
اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس زبانوں میں نشر ہوگا، صدر امور حرمین۔ (فوٹو، اے ایف پی)

سعودی حکومت نے رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار خطبے کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا ۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس زبانوں میں نشر ہوگا اور اس بار خطبہ حج کا ترجمہ پانچ کے بجائے دس زبانوں میں ہوگا۔

شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ رواں سال اردو، انگریزی، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں