الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اورچیف سیکریٹری سندھ کی درخواست پرصوبائی حکومت کوجواب داخل کرانےکیلئےایک دن کی مہلت دیدی


ویب ڈیسک December 11, 2013
سندہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جنوری کے بجائے مارچ میں کرانے کی درخواست کی تھی. فوٹو:فائل

WASHINGTON: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات جنوری کے بجائے مارچ میں کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 18 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہےجبکہ ایڈووکیٹ جنرل اورچیف سیکریٹری سندھ نےالیکشن کمیشن سےجواب داخل کرانے کے لئے کل تک کی مہلت طلب کی جس پرالیکشن کمیشن نے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کھ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات کل تک مکمل کرلے۔

واضح رہے کھ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کھ بلدیاتی انتخابات جنوری کے بجائے مارچ میں کرانے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |