پشاوربارش سے مکان کی چھت گرگئی 3 بچے جاں بحق

پانی گھروں، دکانوں اور گوداموں میں داخل ہونے سے لوگوں کے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔


ویب ڈیسک September 06, 2012
پانی گھروں، دکانوں اور گوداموں میں داخل ہونے سے لوگوں کے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، فوٹو : شفیق ملک ایکسپریس ، فائل

گلبرگ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ناصر باغ میں کئی مکانات کی دیواریں گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تیز بارش سے سیوریج نظام درہم برہم ہونے سے گلبہار، نشتر آباد، لاہوری، کوہاٹی، کوہاٹ روڈ، تہکال، ورسک روڈ اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سےقیمتی سامان بھی خراب ہوگیا اوربجلی نہ ہونے کے باعث لوگوں نے رات جاگ کرگزاری

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں