دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ایئرچیف

روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ائیر چیف


ویب ڈیسک July 25, 2020
مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان فوٹو: فائل

UNITED NATIONS, UNITED STATES: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے جاری بیان کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ کیا اور عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لا علم نہیں، روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ائیر چیف نے مسئلہ کشمیر کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں