بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 25, 2020
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، حملے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں