صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونے والے 26 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری
صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونا اور ترقی پانا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، نوٹس کا متن
وزارت صحت نے صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونے والے 26 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت نے صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونے والے ڈاکٹروں کے خلاف پھر ایکشن شروع کردیا اور وفاقی سیکرٹری صحت نے 2 درجن سے زائد ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر تمام تحریری جواب طلب کرلیا۔
نوٹس کے مطابق جن ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ہیں ان میں پمز کے 21 اور پولی کلینک کے 5 ڈاکٹر شامل ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبوں سے تمام ڈاکٹرز مخصوص مدت کے لیے وفاق میں ڈیپوٹیشن آئے، یہ سب یہاں آکر نہ صرف ضم ہوئے بلکہ ترقی بھی پاتے رہے، صوبوں سے آکر وفاق میں ضم ہونا اور ترقی پانا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس میں تمام ڈاکٹروں کو 7 اگست کو کمیٹی کے روبروز پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 14 یوم کے اندر اپنے دفاع میں تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ آپ کو اپنے سابقہ گریڈ اور سابقہ صوبہ میں واپس نہ بھیجا جائے۔