ناظم آباد میں نوبیاہتا جوڑے کو ذبح کرنے والے لڑکی کے سگے بھائی نکلے
بہن کو سلیم سے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کیا، ملزمان کا اعتراف جرم
ناظم آباد میں مکان سے میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں ملنے کا واقعہ ایک روز بعد ہی حل ہوگیا، دہرے قتل کی واردات میں مقتولہ کے سگے بھائی ملوث نکلے۔
رضویہ تھانے کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک سبحان بیکری والی گلی میں واقع مکان سے میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ رضویہ پولیس نے تین گھنٹے میں دہرے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان اشرف اور آصف کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں دہرے قتل کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ قتل کرنے والے دونوں ملزمان اشرف اور آصف مقتولہ حنا عرف عائشہ کے سگے بھائی ہیں اور مقتولہ نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف سلیم سے شادی کی تھی دونوں نے اسی وجہ سے قتل کیا۔
یہ پڑھیں: ناظم آباد میں سفاک ملزمان نے نوبیاہتا جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا
ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ مقتولہ کا اصل نام حنا ہے اور مقتولہ نے عائشہ کے نام سے ناظم آباد میں رہائش اختیار کر رکھی تھی، مقتولہ کی مقتول سلیم سائیں سے شناسائی آستانے پر ہوئی تھی، مقتولہ اپنی والدہ کے ساتھ آستانے پر آتی تھی، مقتول سلیم سائیں نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی، مقتولہ کے بھائیوں نے شادی کو غیرت کا مسئلہ بنالیا اور انھوں نے مل کر بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتارملزمان کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔