پی ٹی آئی کا فضل الرحمن کے بھائی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے یا سندھ بنجر ہوگیا تھا، حلیم عادل شیخ

کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے یا سندھ بنجر ہوگیا تھا، حلیم عادل شیخ

ISLAMABAD:
تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا سول سروس افسر ضیا الرحمن کی کراچی میں تعیناتی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا، انہیں خیبر پختون خوا سے امپورٹ کیا گیا ہے، یہ سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی ہے، کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے یا سندھ بنجر ہوگیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنرتعینات،اپوزیشن کی تنقید

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ ایک جعلی افسر اور پی ٹی سی ایل کے انجینئر ہوا کرتے تھے، پورے سندھ میں جعلی ڈومیسائل کی گونج ہے، بلکہ اب جعلی ڈومیسائل کے بعد اب جعلی ڈی سی بھی آگئے ہیں، ضیا الرحمن کی تعیناتی سپریم کورٹ کے آرڈر کے خلاف ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ کے پی کے حکومت مولانا کے بھائی کو واپس لے، ہم ان کے خلاف کورٹ میں جائیں گے، سندھ حکومت غیر آئینی طریقے سے چل رہی ہے۔
Load Next Story