دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا

دھونی کے رویہ میں بڑی انکساری ہے، عمران طاہر


Abbas Raza July 26, 2020
دھونی کے رویہ میں بڑی انکساری ہے، عمران طاہر

مہندرا سنگھ دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر کا کہنا ہے کہ مچل مارش کے انجرڈ ہونے پر رائزنگ پونے اسٹارز کے سکواڈ کا حصہ بنا، کپتان دھونی کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا، کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی، پونے کی ٹیم میں منتخب ہوا تو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایک سپر اسٹار سے کس طرح بات کروں گا۔

عمران طاہر نے کہا کہ اپنے کمرے کے باہر کھڑا تھا کہ دھونی نے دیکھتے ہی کہا کہ عمران بھائی خوش آمدید، یہ میرا کمرہ ہے جہاں آپ جب چاہے آسکتے ہیں، ایک لیجنڈ کرکٹر کی جانب سے ادا کیلیے جانے والے جملے ان کی شفیق طبیعت کی عکاسی کررہے تھے، ان کے رویہ میں بڑی انکساری ہے، انہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا اور محبت سے پیش آئے۔

عمران طاہر نے بتایا کہ دھونی آموں کے بڑے شوقین تھے، ان کے کمرے کئی اقسام کے آم لائے جاتے تو کھلاڑی لطف اٹھانے کیلیے پہنچ جاتے،اس طرح کی محفلیں عام طور پر سجائی جاتیں جن کی وجہ سے ماحول خوشگوار رہتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔