حکومتِ پنجاب کا عید الاضحی سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کیا جارہا ہے، چیف سیکریٹری


July 26, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اسمارٹ لاک ڈائون کرنے کی منظوری دے دی ہے.(فوٹو، فائل)

کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے حکومتِ پنجاب نے عید سے دو تین روز پہلے صوبہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں بازار، مارکیٹیں اور پلازےعید سے دو تین روز قبل بند کردیئے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کے عید کے موقعے پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اسمارٹ لاک ڈائون کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاون پیشگی اعلان کے بجائے اچانک ہوگا اور بازار مارکیٹیں اور پلازےعید سے دو تین روز قبل بند کردیئے جائیں گے جبکہ مویشی منڈیاں ،یوٹیلیٹی سٹور ،دودھ دہی دکانیں ،تندور اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔صوبائی حکومت نے عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلے پر پابندی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے اور انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |