سعودی عرب کے تحفظ کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے وزیر خارجہ

مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک July 26, 2020
سعودی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطے میں شاہ محمود نے سعودی فرماں رواں کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو، فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطے میں سعودی فرماں رواں کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ایکسرپس نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز پتے کی کامیاب سرجری کے بعد تیزی سے رو بصحت ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اٹھائے گئے موثر اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے نہ صرف کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوئی بلکہ شرحِ اموات بھی کافی حد تک کم رہی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وبائی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں سعودی عرب کی دفاعی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین امسال حج کی محدود ادائیگی کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امسال محدود پیمانے پر حج کی ادائیگی کا فیصلہ کرونا عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

وزرائے خارجہ کے مابین اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔گفتگو میں کورونا وبا کی صورت حال سمیت اہم علاقائی و دو طرفہ امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |