گوادربندرگاہ سے افغانستان کیلیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع

بحری جہازدبئی کی بندرگاہ سے گوادر پہنچا

گوادر بندرگاہ سے افغانستان کیلیےتجارتی سامان کی ترسیل شروع فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کیلیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی۔

پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگئی، پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہازکا استقبال کیا۔


بحری جہازدبئی کی بندرگاہ سے گوادر پہنچا ، دو سے زائد کنٹینرزمیں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا۔

 
Load Next Story