وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں

کیڈرافسران کی کمی کے باعث ضیاء الرحمان کی خدمات صوبے کے حوالے کی جائیں، محکمہ اسٹیبلشمنٹ


ویب ڈیسک July 27, 2020
ضیا الرحمن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختون خوا سے ہے: فوٹو: فائل

وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئرضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملے کے بعد وفاق نے سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں۔ اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کولکھے گئے خط میں کہا کہ کیڈرافسران کی کمی کے باعث ضیاء الرحمان کی خدمات صوبے کے حوالے کی جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنرتعینات،اپوزیشن کی تنقید

ضیا الرحمن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختون خوا سے ہے۔ ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، اُنہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقررکردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں