چین نے شینگڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرا دیا

گزشتہ ہفتے امریکا نے ہیوسٹن میں چین کے سفارت خانے کو بند کردیا تھا

چین نے امریکی سفارت خانے کے حکام کو 72 گھنٹے کا وقت دیا تھا، فوٹو : ٹویٹر

چین نے اپنے صوبے سیچوان کے شہر شینگڈو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرا دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چين اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور چین نے امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں واقع چینی سفارت خانے کو بند کرنے کے جواب میں اپنے صوبے سیچوان کے شہر شینگڈو ميں واقع امريکی قونصل خانہ بند کرا دیا ہے۔


چین نے امریکی سفارتکاروں کو قونصل خانہ خالی کرنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دی تھی جس کے بعد قونصل خانہ خالی کردیا گیا اور عمارت پر سے امریکی پرچم بھی اتار لیا گیا ہے۔ بعد ازاں چینی حکام شینگڈو کے امریکی قونصل خانے میں داخل ہوئے اور عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔



چین کی جانب سے شینگڈو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی اقدام کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شینگڈو میں امریکی قونصل خانے نے 35 سال تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
Load Next Story