لیویز فورس کی بارکھان میں کارروائی 4 اشتہاری گرفتار اور اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں، قتل اقدام قتل، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، لویز رسالدار


ویب ڈیسک July 27, 2020
گرفتار ملزمان سیکورٹی فورسز پر حملوں ،قتل اقدام قتل، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، لویز رسالدار۔ فوٹو: فائل

لیویز فورس نے بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیویز فورس نے بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کارروائی کی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لیویز کے رسالدار میجر شیر محمد کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں RP47 گولے 2 عدد، SMG راؤنڈ 11عدد، SMG میگزین 1 عدد، SMG گن 1 عدد، تھری ناٹ تھری گن 1 عدد، تھری ناٹ تھری راوٴنڈ 26 عدد اور پانچ ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔

رسالدار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |