سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار میں 4 گھنٹے توسیع کردی

قبل ازیں مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک تھے


Staff Reporter July 27, 2020
قبل ازیں مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک تھے (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار میں چار گھنٹے کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے، محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں سرگرمی صبح 7 سے رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔

قبل ازیں مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک تھے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے تحت مویشی منڈی کے اوقات کار تبدیل کیے گیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |