پاکستان نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل  میں جگہ بنالی

دنیا بھر سے 16 ممالک کی ٹیمیں شریک، کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت یا انگلینڈ سے ہوگا


دنیا بھر سے 16 ممالک کی ٹیمیں شریک، کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت یا انگلینڈ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

کورونا کی عالمی وبا کے دوران جاری آن لائن ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شریک ہیں۔ 5 رکنی پاکستان ٹیم میں سابق قومی چیمپیئن وسیم کھتری، سابق ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن معیز اللہ بیگ، سید عماد علی، حسان ہادی خان اور صہیب ثناء اللہ شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل حریفوں نائجیریا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو مات دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کے دوپلیئرز ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔