کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن کو 13 سال قید کا حکم

مجرم دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، اسے 29 اپریل 2020ء کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا تھا


کورٹ رپورٹر July 27, 2020
مجرم دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، اسے 29 اپریل 2020ء کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا تھا (فوٹو : فائل)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق اور فنڈز جمع کرنے کے جرم میں کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن مجرم اسد قریشی عرف مولان کو مجموعی طور پر 13 سال قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم تنظیم سے تعلق اور فنڈز جمع کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا جس میں عدالت نے مجرم اسد قریشی عرف مولان کو مجموعی طور 13 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔

پولیس کے مطابق مجرم کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے۔ مجرم کے قبضے سے چندے کی 2 رسید بکس برآمد ہوئی ہیں۔ مجرم دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، مجرم کو 29 اپریل 2020ء کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔