سندھ  میں کورونا سے متاثرہ دیہاڑی دار افراد کی امداد کا بل منظور

ملازم کے کورونا کے شکار ہونے کی صورت آئسولیشن کی مدت کی تنخواہ ادا نہ کرنا قابل سزا جرم ہوگا، بل کا متن


ویب ڈیسک July 27, 2020
آئسولیشن کے عرصے کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی مالی مدد کی جائے گی، بل کا متن۔ فوٹو:فائل

PARIS: کورونا وائرس سے متاثرہ دیہاڑی پر کام کرنے والے افراد کورونا کا شکار ہوئے تو سندھ حکومت امداد دے گی۔

سندھ اسمبلی نے کارروائی کے دوران سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف ترمیمی بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا، ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے پیش کیا، بل کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ یومیہ اجرت ،دیہاڑی پر کام کرنے والے افراد کورونا کا شکار ہوئے تو سندھ حکومت امداد دے گی۔

ترمیمی بل کے تحت آئسولیشن کے عرصے کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی مالی مدد کی جائے گی اور ملازمت پیشہ افراد کی کورونا آسولیشن کے دوران کی گئی چھٹیاں ڈیوٹی تصور کی جائیں گی، جب کہ کسی بھی ملازم کے کورونا کے شکار ہونے کی صورت آئسولیشن کی مدت کی تنخواہ ادا نہ کرنا قابل سزا جرم ہوگا۔

ترمیمی بل کے تحت کسی بھی عوامی مقام پر ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔ کارروائی کے دوران سندھ سیف سٹیز اتھارٹی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی جس کی شق وار منظوری دیکر بل کو منظور کرلیا گیا، ایوان نے جنگلی حیات کے تحفظ و افزائش سے متعلق مسودہ قانون اور انسداد منشیات سے متعلق قوانین میں ترمیمی بل بھی منظور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔