ایف بی آر نے225ارب کے بے نامی اثاثوں کا سراغ لگالیا

بینکوں کا ایف بی آر کو بے نامی اکانٹس کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار


Irshad Ansari July 28, 2020
بینکوں کا ایف بی آر کو بے نامی اکانٹس کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار۔

ٹیکس نیٹ سے باہر امیر لوگوں کا سراغ لگانے کیلیے بینکوں نے ایف بی آر کو بے نامی اکانٹس کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تاہم ایف بی آر نے دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر 225 ارب کے بے نامی اثاثہ جات و جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے۔لیکن ایڈجوڈیکیشن اتھارٹی کو درپیش مسائل و وسائل کی قلت اور ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی و انسداد بے نامی زونز کو مختلق عدالتوں میں چیلنج لئے جانے کے باعث ان بے نامی اثاثہ جات رکھنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔