مضاربہ اسکینڈل کیس مرکزی ملزم مطیع الرحمن کو12 سال قید

17کروڑ جرمانہ، شریک ملزم ثاقب بری ، اشتہاری ملزم عتیق کے دائمی وارنٹ جاری


Numainda Express July 29, 2020
اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی درخواست بریت پر فیصلہ موخر ۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم مطیع الرحمن کو12 سال قید اور 17کروڑ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر شریک ملزم ثاقب کو بری اور اشتہاری ملزم عتیق الرحمن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا، دوران سماعت مرکزی ملزم گلوبل کنسرن نامی کمپنی کے مطیع الرحمن کو اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک پر عدالت حاضر کیاگیا جبکہ ملزم ثاقب عدالت پیش ہوا، دوسری جانب احتساب عدالت نمبر 2 میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ کی بریت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ 4 اگست تک موخر کردیاگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں