شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش موسم خوشگوار

بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی


ویب ڈیسک July 28, 2020
بارش کے باعث نشیبی مقامات پر ایک بار پھر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا فوٹوفائل

مون سون بارشوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے شہر قائد میں آج صبح بھی ہونے والی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر سے ابھی کچھ علاقوں سے گزشتہ دو روز کا پانی بھی نہیں نکالا جاسکا کہ آج صبح ہونے والی بارش کے باعث نشیبی مقامات پر ایک بار پھر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، سُرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار، نارتھ کراچی، نیو کراچی متاثر ہوئے ہیں جب کہ بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اس کے علاوہ شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو رو قبل شہر قائد میں ہونے والی دھواں دار بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ سڑکیں ڈوب ہوگئیں اور وہاں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور لاکھوں لوگ گھنٹوں پھنسے رہے۔ جب کہ بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں