20 سے 30 سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں کترینہ کیف

رنبیر صرف ایک اچھا دوست ہے ،2014میں اسکے ساتھ شادی کی افواہیں چھوٹی ہیں


Showbiz Desk December 12, 2013
رنبیر کپور کی کزن اداکارہ کرینہ کپور ایک پروگرام میں کترینہ کو اپنی بھابھی کہہ کر بھی مخاطب کرچکی ہیں ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ 20 سے 30سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

رنبیر کپور صرف ایک اچھے دوست ہیں ۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیرکپورکی شادی کے متعلق کچھ دنوں سے افواہیں گردش کررہی ہیں جب کہ رنبیر کپور کی کزن اداکارہ کرینہ کپور ایک پروگرام میں کترینہ کو اپنی بھابھی کہہ کر بھی مخاطب کرچکی ہیں ۔



کترینہ نے اپنی آنیوالی فلم دھوم تھری کی تشہیری مہم کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاہے رنبیرکپورکے ساتھ 2014 میں شادی کرنے کی افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں جو لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی گئی ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اور رنبیر ایک دوسرے کے صرف اچھے دوست ہیں اور ہمارے درمیان اس دوستی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں