افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک 2 زخمی

بم دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس


ویب ڈیسک July 28, 2020
بم دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانا بنایا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

بڈگام باغ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کےعلاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

کابل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکا صبح 7 بجے کے قریب ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔