برٹش ایئرویزکاپاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ

برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی


ویب ڈیسک July 28, 2020
برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی

برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ ‏برطانوی کمپنی ہیتھروسےاسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرےگی۔

برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنےکی یقین دہانی کرانےکی درخواست کی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسےانتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ برٹش ایئرویز نے کہا کہ ‏جہازکےلیےفکس بریجزمحفوظ ہونےکی تصدیق کی جائے۔

واضح رہے کہ برٹش ایئرویزنےکورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |