حلیمہ سلطان تنازع آغا علی کا یاسر حسین کو عوام کی رائے کا احترام کرنے کا مشورہ

اگر 100 فیصد عوام آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتی تو پھر اس بحث میں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، آغا علی

اپنی رائے کا اظہار کرنے میں کوئی غلط بات نہیں آپ کو ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہئے۔ آغا علی فوٹوفائل

MANCHESTER:
اداکار آغاعلی نے یاسر حسین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر بات میں خود کو اوپر رکھنے کے بجائے عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔

چند روز قبل پاکستانی سوشل میڈیا پر ترک اداکارہ اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) کو پاکستانی موبائل اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر اداکار یاسر حسین نے شدید مخالفت کی تھی اور ان کی جگہ پاکستانی اداکاراؤں کو اشتہارات میں لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاسر حسین کی مخالفت کے بعد یہ موضوع پاکستانی سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک زیر بحث رہا تھا اور زیادہ تر پاکستانی فنکاروں نے ترک اداکارہ کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے کی حمایت کی تھی جن میں اداکار آغا علی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی نے یاسر حسین کو آڑے ہاتھوں لے لیا


حال ہی میں آغا علی ایک آن لائن شو ''وائس اوور مین'' میں شریک ہوئےجہاں میزبان نے ان سے کہا کہ اگر آپ یاسر حسین کو کوئی مشورہ دینا چاہیں گے تو کیا دیں گے حالانکہ انہوں نے آپ کی بات سننی تو ہے نہیں؟ جس پر آغا علی نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ وہ کسی کی نہیں سنتے لیکن میں پھر بھی انہیں مشورہ دینا چاہوں گا کہ جب بھی آپ کسی بھی معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں آپ کو ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہئے۔

لیکن جب آپ کو یہ پتہ چل جاتا ہے 100 فیصد عوام آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتی تو پھر اس بحث میں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں آپ کو آگے بڑھ جانا چاہئے اور اپنی بات کو اوپر رکھتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنا کہ میں ہی صحیح ہوں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CDKNwBMh6ob/"]

واضح رہے کہ ترک اداکارہ اسریٰ بلجک کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے پر یاسر حسین نے کہا تھا کہ کیا کوئی پاکستانی اداکارہ اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر بن سکے۔ جس پر آغا علی نے یاسر حسین کو کہا تھا کہ اللہ نے آپ کے نصیب میں جو لکھا ہے اس سے نہ زیادہ ملے گا نہ کم۔ آئیں غیر ملکی فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں، محنت کرو خوش رہو۔
Load Next Story