پرواز سے پہلے پی آئی اے کے میزبانوں کا الکوحل ٹیسٹ لازمی قرار

کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا

کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا

پی آئی اے نے پرواز سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کا الکوحل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کر دیے۔ آئندہ فلائٹ سے پہلے پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں کے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔

اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا ۔ ٹیسٹ کا مقصد کریومیں الکوحل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے۔


پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی جس کے تحت پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر بریفننگ رومز میں خود کیبن کریو کے سانس کا معائنہ کریں گے۔

سول ایویشن اتھارٹی پہلے سے ہی پائلٹس کے ٹیسٹ کررہی ہے اور اب پی آئی اے بھی ہر پرواز سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کے ٹیسٹ لازمی کرے گی۔

عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنیشنل سول ایویشن رولز کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے یہ ٹیسٹ لازمی قرار دیے گیے ہیں۔
Load Next Story