سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر بھی اضافہ رک گیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے1930 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی


Staff Reporter July 28, 2020
عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ فوٹو، فائل

BEIJING: سونے کی مقامی وعالمی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل رک گیا اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے1930 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں کمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور1114 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24قیراط سونے کی قیمت گھٹ کر1لاکھ 22ہزار 500روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت کم ہور کرایک لاکھ 5ہزار24 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ 24قیراط چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1500روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1286روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |