بلدیاتی نمائندوں کے خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے وزیراعظم

حکومت آئین کے آرٹیکل 140 اے پر اس کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کی حامی ہے، عمران خان

حکومت آئین کے آرٹیکل 140 اے پر اس کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کی حامی ہے، عمران خان . (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 140 اے بلدیاتی نمائندوں کے مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختاری کی بات کرتا ہے جب کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 140 اے پر اس کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کی حامی ہے کیوں کہ بلدیاتی نمائندوں کے مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل آرٹیکل 140 اے کے تحت سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی جلد سماعت اور فیصلے کے لئے فوری طور پر رجوع کریں۔
Load Next Story