بادل اب بھی برس سکتے ہیں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان

مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم سمندر میں ختم، شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان نہیں


Staff Reporter July 29, 2020
اگلے چند روز تک شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کی توقع، 3 اگست تک شہر میں مون سون کا نیا سلسلہ نہیں آئے گا ۔ فوٹو : فائل

مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم سمندر میں ختم ہو گیا، شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سبب بننے والا مون سون کا تیسرا اسپیل سمندر میں ہی ختم ہوگیا،جس کے بعد شہر میں مذید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

تاہم اگلے دو سے تین روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں سسٹم کے اثرات اور سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش،بونداباندی اور پھوار ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری جبکہ کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 79اور شام کو 67 فیصد رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چندروز تک شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کی توقع ہے، 3 اگست تک شہر میں مون سون کے کسی نئے سلسلے کا امکان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں