ایمرجنسی نمبر 115 درست ہوگیا کراچی میں ایدھی ایمبولینس سروس بحال

ٹیلی فون نمبر 115 بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ادارے کی ایمبولینس سروس معطل ہوگئی تھی


ویب ڈیسک July 29, 2020
ایدھی فاؤنڈیشن کو دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی ایمبولنس سروس کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

ایدھی فاؤنڈیشن کے ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر 115 اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام فون بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ادارے کی ایمبولینس سروس معطل ہوگئی تھی تاہم سروس دوبارہ بحال کردی گئی۔

قبل ازیں ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے بتایا تھا کہ کراچی میں ادارے کا ایمرجنسی فون نمبر 115 اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام فون بند ہوگئے، جس کی وجہ سے شہر میں ادارے کی ایمبولینس سروس معطل ہوگئی ہے، پی ٹی سی ایل حکام نے دن بھر ایدھی کے تمام فون نمبرز بند رہنے کا کہا تھا۔

اب کئی گھنٹوں بعد ایدھی ایمبولینس سروس فون 115 اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام ٹیلی فون بحال ہوگئے ہیں۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق ٹیلی فون لائنز تکنیکی وجوہات کے باعث آج صبح سے بند تھیں جو درست ہوچکیں۔

واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کو دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی ایمبولینس سروس کا اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں