وزیر توانائی نے کراچی کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قرار دیدی

کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے، عمرایوب


ویب ڈیسک July 29, 2020
کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے، عمرایوب

PESHAWAR: وزیر توانائی عمر ایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قرار دے دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہوا، اس دوران وقفہ سوالات میں شاہدہ رحمانی کے کے الیکٹرک سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر عمرایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا ہے، ہم ساڑھے 8 سو میگا واٹ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے دے رہے ہیں، کے الیکٹرک نے بروقت آئل نہ منگوایا ہم نے انہیں سہولیات فراہم کی۔

وزیر توانائی نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانیوالی بجلی ملک میں سب سے سستی قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے، اس ٹیرف کو ہم نے ریشنلائز کرنا ہے جب کہ کے الیکٹرک میں سندھ کے ممبر نے سفارش کر کے کے الیکٹرک کے جرمانے کم کرائے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک پر نیپرا نے بتایا کہ انہوں نے گرڈ سسٹم پر انوسمنٹ نہیں کی، گزشتہ اتنے ادوار میں سسٹم پر کسی نے کام نہیں کیا، ہماری توجہ دیہی علاقوں اور شہروں میں ٹرانسفارمر مہیا کرنا ہے، کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئیگا جس سے بہتری آئے گی جب کہ این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارکباد کہ کل 23 ہزار 300 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن میں گئی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

بعد ازاں اسپیکر اسد قیصر نے وزیرتوانائی کو پورے پاکستان میں سسٹم کی بہتری کی فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں