افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید الاضحیٰ پر جنگ بندی کا اعلان

عید کے موقع پر طالبان کسی قسم کی شدت پسند کارروائی نہیں کریں گے، ترجمان افغان طالبان


ویب ڈیسک July 29, 2020
عید کے موقع پر طالبان کسی قسم کی شدت پسند کارروائی نہیں کریں گے، ترجمان افغان طالبان

افغان طالبان کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 روز کے لیے سیزفائر کا اعلان کیا گیا جس کے جواب میں افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 دن کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر طالبان کسی قسم کی شدت پسند کارروائی نہیں کریں گے البتہ اپنا دفاع ضرور کریں گے اور اس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔



غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے 3 دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان حکومت نے بھی سیز فائر کا اعلان کردیا، افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے طالبان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی فورسز کو جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عیدالفطر پر بھی 3 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔