کراچی کی صورتحال پر پی ٹی آئی اور ایم کیوایم اراکین کا قومی اسمبلی میں واک آؤٹ

کراچی کے صنعت کاروں اور تاجروں سے گزارش کروں گا وہ ٹیکس دینے کی بجائے خود خرچ کریں ،اُسامہ قادری

زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن آپ بتائیں آپ نے کیا انتظام کیا، رکن اسمبلی ایم کیو ایم فوٹو: فائل

کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر پی ٹی آئی اور ایم کیوایم اراکین نے قومی اسمبلی میں واک آؤٹ کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسامہ قادری نے کہا کہ مجھے آج کراچی کا نوحا پڑھنا ہے، زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن آپ بتائیں آپ نے کیا انتظام کیا۔ کراچی کے 3 کروڑعوام کے لیے تین کروڑ رکھے گئے۔

اسامہ قادری نے کہا کہ وہ کراچی کے صنعت کاروں اور تاجروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ٹیکس دینے کی بجائے خود خرچ کریں۔ بعد ازاں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کراچی کے ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔
Load Next Story