قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور

اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا


ویب ڈیسک July 29, 2020
ڈاکٹر بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹکے کے 2 نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے کے نعرے لگائے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اپوزیشن چاہتی ہے 1999 سے پہلے کی کرپشن حلال قرار دی جائے، شہزاد اکبر

اسپیکر نے نعرے بازی اور شورشرابے کے باوجود انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کی مرحلہ وار منظوری جاری رکھی۔ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ہی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں ترمیم کا بل بھی منظور کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔