بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ضلع راجوڑی میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا


ویب ڈیسک July 29, 2020
نوجوانوں کو ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران کیا گیا، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان عسکریت پسند اور مسلح تھے تاہم اہل علاقہ نے بھارتی فوج کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ بھارتی فوج نے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور اس دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج کی جارحیت میں 54 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ اس ماہ بھی بھارتی فوج کے جبر کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف واقعات میں درجنوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں